میڈرڈ/3مئی(ایجنسی) سابق نمبر ایک کھلاڑی امریکہ کی سرینا ولیمز نے پوری طرح فٹ نہیں ہونے کا حوالہ دیتے ہوئے سات سے 13 مئی تک چلنے والے میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سے ہٹنے کا فیصلہ کیا ہے جس سے ان کا اسی مہینے ہونے والے دوسرے گرینڈ سلیم فرانسیسی اوپن میں کھیلنا بھی مشکوک ہو
گیا ہے۔
ٹورنامنٹ کے منتظمین نے جمعرات کو اس کی اطلاع دی۔ گرینڈ سلیم فرانسیسی اوپن سے پہلے ہونے والے اہم مشق ٹورنامنٹ میڈرڈ اوپن میں سرینا سال 2012 اور 2013 میں فاتح رہ چکی ہیں۔