نیویارک/26ڈسمبر(ایجنسی) 23گرینڈ سلیم کی فاتح سابق عالمی نمبر ون امریکی ٹینس اسٹار سرینا ولیمز نے شادی اور بیٹی کی پیدائش کے بعد ٹینس کورٹ میں واپسی کا اعلان کر دیا۔
انہوں نے ٹریننگ شروع کر دی ہے اور وہ رواں ہفتے
ابوظہبی میں مبادلہ ورلڈ ٹینس چمپئن شپ سے نئے سفر کا آغاز کریں گی جہاں ان کا افتتاحی میچ فرنچ اوپن کی چمپئن ایلینا اوسٹاپینکو کے خلاف شیڈول ہے۔
یاد رہے کہ 28 دسمبر سے شیڈول ایونٹ کے منتظمین نے 2 روز قبل سرینا کی شمولیت کا اعلان کیا تھا اور گزشتہ روز سرینا نے خود اس کی تصدیق کر دی۔