ممبئی، 21 جون (یو این آئی) ایشیائی منڈیوں میں زبردست گراوٹ کے سبب ابتدائی تجارت میں غوطہ لگاتے ہوئے کھلنے والے گھریلو بازار آخر کار تیزی درج کرنے میں کامیاب ہوگئے، جس کی وجہ سے بی ایس ای کے سنسیکس میں230 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کے نفٹی میں 63 پوائنٹس کا اضافہ درج کیا گيا۔
بی ایس ای کے سینسیکس
230.01 پوائنٹس کے اضافے سے 52574.46 پوائنٹس کی سطح پر اور این ایس ای کا نفٹی 63.15 پوائنٹس کے اضافے سے 15746.50 پوائنٹس پر بند ہوا۔
بڑی کمپنیوں کے ساتھ ساتھ، چھوٹی اور درمیانے درجے کی کمپنیوں میں بھی خریداری کا رجحان برقرار رہا، جس کی وجہ سے بی ایس ای کا مڈ کیپ 0.82 فیصد کے اضافے سے 22420.06 پوائنٹس پر اور اسمال کیپ 0.83 فیصد کے اضافے سے 24854.25 پوائنٹس پر بند ہوا۔