برمنگھم، 17 مارچ (یو این آئی) نوجوان لکشیا سین نے سال کے سب سے باوقار بیڈمنٹن ٹورنامنٹس میں سے ایک آل انگلینڈ بیڈمنٹن چمپئن شپ میں اپنی شاندار فارم کو جاری رکھتے ہوئے نمبر تین رینک ڈنمارک کے اینڈرس اینٹونسن کو جمعرات کے روز 21-16، 21-18 سے شکست دے کر اگلے راؤنڈ میں جگہ بنائی، وہیں خواتین کے سنگلز میں پی وی سندھو اور سائنا نہوال کو باہر ہونا پڑا۔
چھٹی سیڈ سندھو کو جاپان کی
سایاکی تاکاہاشی نے تین گیمز کے مقابلے میں 21-19 16-21 21-17 سے شکست دی جبکہ سائنا کو ایک زبردست اور سخت مقابلے میں جاپان کی موجودہ عالمی چیمپئن اکانے یاماگوچی کے ہاتھوں 21-14، 17 -21، 21-17 سے ہراکر کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔
گزشتہ ہفتے جرمن اوپن میں عالمی نمبر ایک اور اولمپک چیمپئن ڈنمارک کے وکٹر ایکسلسن کو شکست دینے والے نوجوان ہندوستانی اسٹار 20 سالہ لکشیا سین نے اب ایک اور بڑا شکار کیا ہے۔