نئی دہلی، 15 جنوری (یو این آئی) مسلسل دو اولمپک تمغے جیتنے والی پہلی ہندوستانی خاتون کھلاڑی اور ٹاپ سیڈ ہندوستان کی پی وی سندھو کو ہفتے کے روز انڈیا اوپن بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں سنسنی خیز شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
خطاب کی مضبوط دعویدار سمجھی جانے والی سندھو کو سیمی فائنل
میں چھٹی سیڈ کی سُپنِدا کتیتھونگ نے 59 منٹ 59 منٹ تک جاری رہنے والے مقابلے 21-14، 13-21، 21-10 سے شکست دی اور فائنل میں داخلہ پا لیا۔
کتیتھونگ کا خاتون خطاب کے لیے دوسری سیڈ ہم وطن بوسانان اونگبامرُنگفان سے مقابلہ ہوگا، جنہوں نے پہلے سیمی فائنل میں ہندوستان کے آکَرشی کشیپ کو 52 منٹ میں 26-24، 21-9 سے شکست دی۔