نئی دہلی، 16 جولائی (ایجنسی) ہندوستانی ٹیم کے ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں ہار کر باہر ہو جانے کے بعد وکٹ کیپر مہندر سنگھ دھونی کے مستقبل کے بارے میں جاری قیاس آرائیاں 19 جولائی کو ختم ہوجائیں گی جب پانچ رکنی سلیکشن کمیٹی ویسٹ انڈیز دورے کے
لئے ہندستانی ٹیم کا انتخاب کرے گی۔
ہندستان کا ایک ماہ کا ویسٹ انڈیز دورہ اگست- ستمبر میں ہونا ہے۔
ہندستانی ٹیم تین اگست سے چار ستمبر تک ویسٹ انڈیز کے دورے پر رہے گی جس میں تین ٹوئنٹی -20، تین ون ڈے اور دو ٹیسٹ کھیلے جائیں گے۔