نئی دہلی، 08 مئی (یواین آئی) ہندوستانی خاتون پہلوان سیما (50 کلوگرام) نے بلغاریہ کے صوفیہ میں منعقد آخری اولمپک کوالیفائنگ ٹورنامنٹ عالمی اولمپک گیمس کوالیفائنگ ٹورنامنٹ میں ملک کو اس سال جولائی ، اگست میں ہونے والے ٹوکیو اولمپک کا کوٹہ دلایا ہے۔
انڈین ریسلنگ فیڈریشن نے تین
خواتین پہلوانوں سیما (50 کلوگرام) ، نشا (68 کلوگرام) اور پوجا (76 کلوگرام) کو مقابلوں میں اتارا تھا۔
نشا اور پوجا اپنے پہلے مقابلے میں شکست کھاتے کھا کر مقابلے سے باہر ہوگئیں لیکن سیما نے 50 کلوگرام میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور فائنل میں جگہ بنانے کے ساتھ ہی ٹوکیو اولمپک کھیلوں کے لئے کوالیفائی کرلیا۔