جدہ/11جنوری(ایجنسی) سعودی خواتین ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ رواں ماہ ہونے والے فٹ بال میچ کے مقابلے اسٹیڈیم میں جا کر دیکھ سکیں گی ۔ سعودی حکومت نے گزشتہ برس اعلان کیا تھاکہ 2018 سے خواتین پرعائد پابندی ختم کردی جائے گی ، جس کے پیش نظر 12 جنوری بروز جمعہ کو ہونے والے فٹ بال کے ایک مقابلہ سے متعلق انٹرنیشنل کمیونیکیشن سینٹر نے ایک بیان جاری کرکے کہا ہے کہ خواتین اسٹیڈیم میں یہ مقابلہ دیکھ سکتی
ہیں۔
سعودی وزارت اطلاعات کی جانب سے جاری ایک بیان میں بھی کہا گیا ہے کہ وہ پہلا میچ جو سعودی خواتین کو دیکھنے کی اجازت ہو گی، بارہ جنوری کو الحئی بمقابلہ الباطن فٹ بال کلب کے درمیان کھیلا جائے گا۔ اس سلسلے کا دوسرا میچ تیرہ جنوری جبکہ تیسرا اور آخری میچ اٹھارہ جنوری کو ہو گا۔