نئی دہلی/17نومبر(ایجنسی) ہندوستان کے تجربہ کار مڈفیلڈر سردار سنگھ کو اگلے ماہ بھونیشور میں ہونے والے ورلڈ ہاکی لیگ فائنل ٹیم سے باہر کر دیا گیا ہے. جبکہ روپیندر پال سنگھ اور بریندر لکڑا نے
فٹ ہوکر ٹیم میں واپسی کی ہے.
اپنے بہترین کھیل کے لئے 2017 میں کھیل رتن ایوارڈ پانے والے سردار کو باہر کیا جانا حیرانی کا سبب رہا جو ڈھاکہ میں گزشتہ ماہ ایشیا کپ جیتنے والی ٹیم کے اہم رکن تھے.