لندن/7ستمبر(ایجنسی) سچن تندولکر کی بیٹی سارا تندولکرنے اپنی گریجویشن پوری کرلی ہے۔ سارا نے جمعرات کو لندن کالج سے اپنی گریجویشن کے ڈگری تقریب کی فوٹو انسٹا گرام اکاونٹ پر شیئر کی۔ 20 سال کی سارا اس دوران بلیل گریجویشن گاون اورکیپ میں نظرآئیں۔ انہوں نے کیپشن میں لکھا ہے "دیکھو میں نے کیا کیا؟"۔
سچن تندولکر اور انجلی تندولکر بھی اس تقریب میں شامل ہونے کے لئے پہنچے اورفوٹو کے لئے پوز دیا۔ اس دوران دونوں بڑے خوش نظرآئے۔ سارا تندولکرنے یونیورسٹی، کالج لندن میں میڈیسن کی پڑھائی کی ہے۔ ان کی ماں انجلی بھی پیشے سے ڈاکٹر ہیں۔
font-size: 18px; text-align: start;">سارا مکیش امبانی کے بیٹے آکاش امبانی اور شلوکا مہتا کی منگنی تقریب میں بھی نظرآئی تھیں۔ سارا کے انسٹاگرام پر 2 لاکھ سے زیادہ فالوارس ہیں۔