کولمبو، 3جولائی (یو این آئی) بنگلہ دیش کے آل راونڈر ثاقب الحسن اورہندستانی آل راونڈر یوسف پٹھان نے لنکا پریمئر لیگ (ایل پی ایل) کے دوسرے ایڈیشن کے لئے رجسٹریشن کرایا ہے۔
ٹورنامنٹ کے منتظمین کے مطابق کل ملاکر 11ممالک کے کٹروں نے ٹورنامنٹ میں کھیلنے میں دلچسپی ظاہر کی
ہے۔
دراصل گزشتہ سال بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے اپنے کھلاڑیوں کو ٹورنامنٹ میں حصہ لینے کی اجازت دینے سے انکار کردیا تھا لیکن اس بار مسودے سے پہلے ثاقت کے علاوہ ملک کے چھ دیگر اہم کرکٹروں نے رجسٹریشن کرایا ہے جن میں تجربہ کار اور اہم بلے باز تمیم اقبال بھی شامل ہیں۔