احمد آباد ، 10 اپریل (یو این آئی) راجستھان رائلز (آر آر) کے کپتان سنجو سیمسن پر بدھ کو گجرات ٹائٹنز کے خلاف آئی پی ایل 2025 کے میچ کے دوران سلو اوور ریٹ کی وجہ سے 24 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
آئی پی ایل کے اس
سیزن میں یہ دوسرا موقع ہے کہ سست اوور ریٹ کی خلاف ورزی پر آر آر پر جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
آئی پی ایل کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 2.22 کے تحت، دوسری بار اور ریٹ کے اصول کی خلاف ورزی کرنے پر کپتان پر 24 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا جاتا ہے۔