نئی دہلی 24 جون (یواین آئی) ہندوستانی ٹینس میں گزشتہ ایک دہائی میں ایک سوال مسلسل پوچھا جاتا رہا ہے کہ اگلی ثانیہ مرزاکون ہے؟ اگلی ثانیہ مرزاکی تلاش جاری ہے جبکہ 34 سالہ ثانیہ 23 جولائی سے ہونے والے ٹوکیو اولمپک میں جب اتریں
گی تووہ پہلی خاتون کھلاڑی بنیں گی جو چوتھی مرتبہ اولمپک میں حصہ لیں گی۔
ثانیہ نے اولمپکس ڈاٹ کام سے کہا، ’’میرا بہت ہی شاندارکیرئر رہا ہے۔
یہ بس اپنے آپ میں یقین رکھنے اور اپنی صلاحیتوں میں یقین رکھنے کی بات ہے۔