ایڈیلیڈ، 7 جنوری (یو این آئی) روہن بوپنا اور رام کمار رامناتھن کی ہندوستانی مردوں کی ڈبلز جوڑی نے جمعہ کو یہاں سیدھے سیٹوں میں جیت درج کرتے ہوئے ایڈیلیڈ انٹرنیشنل کے سیمی فائنل میں داخلہ حاصل کر لیا جبکہ ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا شکست کے ساتھ ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئیں بوپنا اور رامناتھن نے مردوں کے ڈبلز کوارٹر فائنل اے ٹی پی 250 مقابلے میں بنجامن بونزی اور ہیوگو نیاس کی فرانس-مونیگاسک جوڑی کو سیدھے سیٹوں میں 6-1، 6-3 سے شکست دی۔
بوپنا اور رامناتھن کی غیر
سیڈڈ جوڑی اب 8 جنوری کو سیمی فائنل میں ٹومیسلاو برکک اور سینٹیاگو گونازلیز کی چوتھی سیڈ یافتہ بوسنیائی-میکسیکن جوڑی سے سامنا ہوگا۔
اس دوران ثانیہ مرزا اپنی یوکرین پارٹنر نادیہ کیچینوک کے ساتھ خواتین کے ڈبلز سیمی فائنل میں آسٹریلیائی جوڑی ایشلی بارٹی اور اسٹورم سینڈرز کے ہاتھوں 1-6، 6-2، 8-10 سے ہارنے کے ساتھ ایڈیلیڈ انٹرنیشنل ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئیں جو 17 جنوری کو میلبورن میں شروع ہونے والے آسٹریلین اوپن سے قبل منعقد ہونے والا ایک اہم ٹینس ٹورنامنٹ ہے۔