حیدراباد، 17 جنوری (ذرائع) ثانیہ مرزا اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کے تعلقات میں دراڑ کی خبریں ایک بار پھر سرخیوں میں ہیں۔ دونوں کے درمیان پچھلے کچھ دنوں سے معاملات ٹھیک نہیں چل رہے ہیں۔ حال ہی میں ثانیہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے شعیب ملک کی تمام تصاویر بھی ڈیلیٹ کر دی تھیں۔ اب ثانیہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شادی اور طلاق سے جڑی ایک اسٹوری
پوسٹ کی ہے۔
ثانیہ مرزا نے انسٹاگرام پر فلسفیانہ انداز میں اسٹوری پوسٹ کی ہے۔ اس میں انہوں نے شادی اور طلاق کے فیصلے کو مشکل قرار دیا ہے۔ انہوں نے پوسٹ کے ذریعے یہ پیغام بھی دیا ہے کہ زندگی کبھی آسان نہیں ہوتی۔ یہ ہمیشہ مشکل ہوتا ہے۔ ثانیہ نے شعیب ملک سے طلاق کی خبروں پر کبھی کھل کر بات نہیں کی لیکن اس پوسٹ کے ذریعے لگتا ہے کہ اب دونوں کے درمیان فاصلے بڑھ گئے ہیں۔