نئی دہلی/1جنوری(ایجنسی)ہندوستان کی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا ان دنوں گھٹنے کی چھوٹ سے دوچار ہیں. پچھلے قریب ایک ماہ سے گھٹنے کی چوٹ کی وجہ سے وہ اگلے سال ہونے والے آسٹریلیا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں حصہ نہیں لے پائیں گی. ثانیہ نے کہا تھا کہ مجھے گھٹنے میں ایسی جگہ چوٹ لگی ہے جس سے جمپرس نی کہتے ہیں، "ا سمیں بہت درد ہوتا ہے۔ میں چلنے کے قابل ہوں لیکن کھیلنے کی طاقت نہیں ہے۔ یہ سب سے بڑا مسلہ ہے۔ ہندوستان کی 31 سالہ ٹینس کھلاری نے کہا
میں نے جب پیچھلے کچھ میہنے میں اپنے ڈاکٹروں سے بات کی تھی تو انہوں نے مجھے کچھ مہینے کا آرام کرنے کا مشورہ دیا تھا۔ اس کے بعد دیکھتے ہیں کہ سرجری یا انجکشن کے بعد دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے۔
بتادیں کہ ثانیہ اپنے شوہر شعیب ملک کے ساتھ دبئی میں ہیں. ثانیہ نے اپنے انسٹاگرام پر اپنے ڈانس کا ایک ویڈیو شیئر کیا ہے ثانیہ اس ویڈیو میں سلمان خان اور کٹرینہ کیف کی حال ہی میں ریلیز ہوئی فلم ٹائیگر زندہ ہے کے گانے پر ڈانس کررہی ہیں.