بنگلورو، 15 فروری (یو این آئی) رائل چیلنجرز بنگلور ( آرسی بی) نے بدھ کو ہندوستانی ٹینس لیجنڈ ثانیہ مرزا کو ویمنز پریمیئر لیگ (ڈبلیوپی ایل) کے افتتاحی سیزن سے قبل اپنی خواتین ٹیم کی مینٹور کے طور پر مقرر کرنے کا اعلان کیا۔
آرسی بی نے سوشل میڈیا
پر ثانیہ کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ "ہندوستان میں خواتین کے کھیلوں کی علمبر دار یو تھ آئیکون جس نے اپنے کیر ئیر میں کئی رکاوٹوں کو عبور کیا اور مید ان کے اندر اور باہر چیمپئن رہی۔ ہمیں ثانیہ مرزا کا آرسی بی خواتین ٹیم کی مینٹور کے طور پر خیر مقدم کرنے پر فخر ہے۔"