نئی دہلی، 19 جنوری (یو این آئی) ہندوستان کی ٹینس سپر اسٹار ثانیہ مرزا نے کھیل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے وہ 2022 کے بعد اس کھیل کو الوداع کہہ دیں گی میلبورن میں خواتین کے ڈبلز کے پہلے راؤنڈ کا میچ ہارنے کے بعد ثانیہ مرزا نے کہا، ’’میں نے فیصلہ کیا ہے کہ
یہ میرا آخری سیزن ہوگا میں ایک ایک ہفتے کھیل رہی ہوں، پتہ نہیں ہے کہ میں پورے سیزن تک کھیل سکوں گی۔
لیکن میں چاہتی ہوں کہ پورے سیزن تک رہوں۔
‘‘ ثانیہ اور یوکرین کی ان کی جوڑی دار نادیہ کچنوک کو آسٹریلین اوپن کے پہلے ہی راؤنڈ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔