نئی دہلی/5جنوری(ایجنسی)کرکٹ کے جن فینس کو 1996 ورلڈ کپ یاد ہے انہیں ایک کھلاڑی کا بھی نام یاد ہوگا- وہ ہیں سری لنکا کے سلامی بلے باز sanath-jaysuryaسنت جئے سوریہ - اس پورے ورلڈ کپ میں کرکٹ کی دنیا میں سنت جئے سوریہ کا جادو سر چڑھ کر بولا تھا-
سری لنکا اگر اس ورلڈ کپ کو جیت پائی تو اسکے پیچھے اس بلے باز کا بہت بڑا ہاتھ تھا- انکا اس وقت دیا گیا یہ بیان کہ مجھے بال -بال نہیں فٹ بال نظرآتا ہے-انکی طوفانی انگیز نے
انہیں دنیا بھر میں خوب مقبولیت دلائی تھی.
کرکٹ سے ریٹائر ہونے کے بعد، جئے سوریہ سری لنکا کرکٹ بورڈ سے جوڑے- وہ دو بار سری لنکا کے سلیکٹر کمیٹی میں رہے- 2017 میں جنوبی آفریقہ اور گھر میں ہندوستان کے ہاتھوں سری لنکا کی ہار کے بعد عہدہ سے استعفی دے دیا تھا- اب سن جئے سوریہ کی کچھ حیران کرنے والی تصویر سامنے آئی ہے-
میڈیا کے مطابق جئے سوریہ بیساکھی کے سہارے چلتے ہیں-
وہ گھٹنوں کی چوٹ سے متاثر ہیں-