لندن، 16 اگست (یو این آئی) فاسٹ بولر محمد سامی(ناٹ آؤٹ 52) اور جسپریت بمراہ (ناٹ آؤٹ 30) کی شاندار اور بہترین اننگز کی بدولت ہندوستان نے پیر کے روز انگلینڈ کے خلاف دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ کےپانچویں اور آخری دن لنچ تک اپنی دوسری اننگز میں
آٹھ وکٹوں پر 286 رن بنا کر 259 رنز کی اہم برتری حاصل کی۔
سامی اور بمراہ نے 111 گیندوں میں 9 ویں وکٹ کی ناقابل شکست شراکت داری میں 77 رنز جوڑے۔
شامی نے آف اسپنر معین علی کی گیند پر لمبا چھکا لگا کر اپنی دوسری نصف سنچری مکمل کی۔