ٹوکیو ، 30 اگست (یو این آئی) پیرا ایتھلیٹ سمت انتل نے نیزہ پھینکنے کے مقابلے میں آج یہاں ٹوکیو پیرالمپکس میں مردوں کے جیولین تھرو ایف 64 مقابلے میں طلائی تمغہ جیت لیا مقابلے کے آخری راؤنڈ میں ، سمت نے 68.85 میٹر کے بہترین تھرو کے ساتھ نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا اور طلائی تمغہ حاصل کیا۔
ایک اور ہندوستانی ایتھلیٹ سندیپ چودھری نے 62.20
میٹر کے اپنے ذاتی بہترین تھرو کے ساتھ فائنل میں چوتھی پوزیشن حاصل کی جبکہ آسٹریلیا کے مائیکل بوریان نے چاندی اور سری لنکا کے ڈولان کوڈیتھوواکو نے کانسہ کا تمغہ حاصل کیا۔
انتل کے طلائی تمغہ کے ساتھ ، ٹوکیو پیرالمپکس میں ہندوستان کے کل تمغوں کی تعداد سات ہوگئی ہے ، جو کہ پیرالمپکس میں ہندوستان کی اب تک کی بہترین کارکردگی ہے۔