چنڈی گڑھ ، 06 نومبر (یو این آئی) پہلوان ساکشی ملک نے بدھ کے روز وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر کھیل منسکھ مانڈویہ سے کشتی کے مستقبل کو بچانے کی اپیل کی۔
سوشل میڈیا ایکس پر وزیر اعظم اور وزیر کھیل کو مخاطب کرتے
ہوئے ساکشی ملک نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا، " گزشتہ سال ریسلنگ فیڈریشن کے انتخابات ہوئے تھے۔ اگلے ہی دن ، آپ نے اور پورے ملک نے برج بھوشن کی بیہودگی اور دبدبہ دیکھا، جس کی وجہ سے مجھے اداسی اور بہت پریشان دل کے ساتھ اپنی کشتی چھوڑنی پڑی۔