نئی دہلی، 21 دسمبر (یو این آئی) انڈین ریسلنگ ایسوسی ایشن کے انتخابی نتائج سامنے آنے کے بعد خاتون پہلوان ساکشی ملک نے جمعرات کو ریسلنگ سے ریٹائرمنٹ لے لیا۔
ریسلر ساکشی ملک نے آج یہاں ایک پر یس
کا نفرنس میں کہا، ”ہم 40 دن تک سڑکوں پر سوئے اور ملک کے کئی حصوں سے بہت سے لوگ ہماری حمایت کے لیے آئے۔ اگر شرن سنگھ کے بزنس پارٹنر اور قریبی ساتھی کو ریسلنگ ایسوسی ایشن کا صدر منتخب کیا جاتا ہے تو میں کشتی چھوڑتی ہوں۔