ووہان/28اپریل(ایجنسی) دنیا کی 12 ویں نمبر کی کھلاڑی سائنا نہوال اور مرد کھلاڑی ایچ ایس پرنئے سنیچر کو یہاں چل رہی ایشیا بیڈمنٹن چیمپئن شپ کے اپنے اپنے سنگل سیمی فائنل مقابلوں میں شکست کھاکر باہر ہوگئے ہیں جس کے ساتھ ہی ٹورنامنٹ میں ہندستان کا چیلنج بھی ختم ہوگیا۔
Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">خواتین سنگلز سیمی فائنل میں سرفہرست چینی تائپے کی تائی جیو ینگ نے گولڈ کوسٹ دولت مشترکہ چیمپئن سائنا کے فاتح کا سلسلہ کو روکتے ہوئے ا نہیں 45 منٹ میں 27-25،21-19 سے ہراکر باہر کردیا۔
دنیا کی دوسری نمبر کی کھلاڑی تائی کا ہندستانی شٹلر کے خلاف کیئرئر میں جیت ہار کا ریکارڈ 11-5 پہنچ گیا ہے۔