نئی دہلی/22فروری(ایجنسی) آل انگلینڈ چمپین شپ کا آغاز آئندہ مہینے 14 تا 18 مارچ ہوگا، چمپین شپ کے پہلے راؤنڈ میں سائنا نہوال کو تائیوان کی Tai Tzu Ying تائی تژو ینگ سے مدمقابل ہونا پڑے گا۔
سائنا نہوال کو تائی تژو ینگ سے گذشتہ سات مقابلوں
میں شکست کا سامنا کرنا پرا ہے۔ انڈونیشین اوپن کے فائنل میں بھی سائنا کو تائی تژو ینگ نے سیدھے سیٹوں میں 27 منٹ کے اندر شکست دے دی تھی۔
تائی تژو ینگ سے شکست کے بعد سائنا نے کہا تھا کہ'' ایسا نہیں ہے کہ تائی کو شکست دینا ممکن نہیں ہے، ایک بار پھر موقع ہے کہ وہ اپنی بات کو جیت کے ساتھ درست ثابت کریں''۔