the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
حیدرآباد/26ستمبر(ایجنسی) ہندوستان کی بیڈمنٹن اسٹار سائنا نہوال اس سال شادی کے بندھن میں بندھنے جارہی ہیں، سائنا اور بیڈمنٹن کھلاڑی parupalli-kashyap پی کیشپ اس سال کے آخر تک شادی کرنے جارہے ہیں، یہ دونوں بیڈمنٹن ستارے گزشتہ 10 سال سے تعلقات میں ہیں. اب یہ دو کھلاڑی اپنے تعلقات کو نام دینے جا رہے ہیں. ہندستان کی اسٹار بیڈ منٹن کھلاڑی سائنا نہوال کا کورٹ پر سفر بھلے ہی کچھ دن سے ٹھیک نہ چل رہا ہو لیکن آف کورٹ وہ ایک نئی پاری کی شروعات کرنے کی تیاری میں ہیں۔ سائنا نہوال اس سال دسمبر میں شادی کرنے جا رہی ہیں۔ ان کے ہونے والے ہمسفر کوئی اور نہیں بلکہ شٹلر پی کشیپ ہیں۔ٹائمس آف انڈیا کی خبر کے مطابق اس سال 16 دسمبر کو دونوں کھلاڑی ایک نئے رشتے میں بندھ جائیں گے۔ شادی میں صرف قریبی 1000 لوگ شامل ہوں گے ۔ وہیں 21 دسمبر کو رسیپشن ہوگا۔

بتا دیں کہ تقریباگزشتہ دس سال سے دونوں کے درمیان اس خاص رشتے کو لیکر سوال اٹھائے جاتے رہے ہیں لیکن دونوں نے کبھی اس بات کی تصدیق نہیں کی۔ دونوں ہمیشہ کہتے رہے کہ دونوں صرف اچھے دوست اور پریکٹس پارٹنر ہیں۔ دونوں اکثر سوشل میڈیا پر تصویریں شیئر کرتے تھے لیکن زیادہ تر وقت ان کے ساتھ کوئی اور بھی موجود ہوتا تھا۔



"Jameel Noori Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">

Saina Nehwal, Parupalli Kashyap




اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.