ٹوکیو، 24 جولائی (یواین آئی) ہندوستان کے بی سائی پرنیت ٹوکیواولمپک کے بیڈمنٹن مقابلوں میں ہفتہ کو اپناپہلا گروپ میچ ہارگئے جبکہ ساتوک سیراج ریکی ریڈ اورچراغ شیٹی نے اپنے پہلے گروپ میچ میں تیسرے نمبرکی جوڑی کوشکست دے دی۔
پرنیت کوگروپ ڈی میں اسرائیل کے مشرا جلبرمین نے لگاتارگیموں میں 40 منٹ
میں 15-21، 17-21 سے شکست دے دی، جبکہ ساتوک سیراج اورچراغ نے شاندارواپسی کرتے ہوئے تیسرے نمبرکی چینی تائپے کی جوڑی لی یانگ اوروانگ لی چن کوگروپ اے مقابلے میں 25-27، 21-16، 16-21 سے شکست دی۔
عالمی نمبردس جوڑی نے تیسرے نمبرکی جوڑی کے خلاف اپنے ساتویں میچ پوائنٹس سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ایک گھنٹے نومنٹ میں یادگارجیت حاصل کی۔