نئی دہلی، 22 اپریل (یو این آئی) بی سائی پرنیت ٹوکیو اولمپک گیمس میں براہ راست کوالیفکیشن میں دعویٰ کرنے والے ہندوستان کے واحد بیڈمنٹن کھلاڑی ہیں ٹوکیو کی دوڑ میں ان کا دعویٰ اولمپک کوالیفکیشن فہرست میں ان کی رینکنگ (13) کے ذریعے سے ہے بینکاک میں سال کی شروعات مشکلات سے بھری
تھی، انھیں یونیکس تھائی لینڈ اوپن میں نیچی رینک والے کانتافان ونگچارواین نے راؤنڈ-23 میں باہر کر دیا۔
وہ کووڈ-19 ٹیسٹ پوزیٹیو آنے کے بعد ٹویوٹا تھائی لینڈ اوپن میں حصہ نہیں لے سکے۔
پرنیت نے اولمپک چینل سے کہا،’میں نے بغیر کسی غلطی کے اپنا تین ہفتے کا وقت برباد کر دیا۔