ماسکو/2جولائی(ایجنسی) روس اور کروشیا فٹ بال کے عالمی کپ مقابلوں کے کوارٹر فائنلز میں پہنچ گئے ہیں۔ ان دونوں ممالک کے میچوں میں فیصلہ پنلٹی شوٹ آؤٹ کی بنیاد پر ہوا۔ پہلے پری کوراٹر فائنل میں میزبان ملک
روس نے اسپین کو تین کے مقابلے میں چار گول سے شکست دی جبکہ ایک دوسرے میچ میں کروشیا نے ڈنمارک کو تین دو سے ہرا دیا۔ روس اور کروشیا اب سات جولائی کو سوچی میں ایک دوسرے کے مد مقابل ہوں گے۔ آج پیر کے روز برازیل کی ٹیم میکسیکو کے خلاف کھیلے گی جبکہ جاپان کا مقابلہ بیلجیم سے ہو گا۔