روس/6ڈسمبر(ایجنسی) روس پر سرمائی اولمپکس میں شرکت پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کے مطابق 2014ء کے سوچی میں ہونے والے اولمپک مقابلوں میں روس کی جانب سے منظم انداز میں ممنوعہ ادویات کا استعمال کیا گیا
تھا، جس کی وجہ سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ کمیٹی نے مزید بتایا کہ صرف چند روسی کھلاڑیوں کو ایک غیر جانبدار پرچم تلے ان مقابلوں میں شامل ہونے کی اجازت دی گئی ہے۔ساتھ ہی روسی اولمپک کمیٹی کے سربراہ الیگزینڈر سوچکوف کی رکنیت بھی ختم کر دی گئی ہے۔ اولمپکس اگلے برس نو تا پچیس فروری جنوبی کوریا میں ہوں گے۔