ڈھاکہ/17مارچ(ایجنسی) بنگلہ دیشی نژاد برطانوی موتھائی اور کک باکسنگ چمپئن رخسانہ بیگم اب باکسنگ کی دُنیا میں قدم رکھ رہی ہیں۔
چونتیس سالہ رُخسانہ بیگم ان دنوں پروفیشنل باکسنگ کی پہلی فائٹ کے لیے ٹریننگ میں مصروف ہیں، پانچ فٹ تین انچ قامت
والی رُخسانہ بیگم سترہ مارچ کو ایسٹ لندن کے یارک ہال میں پہلی بار باکسنگ رنگ میں اُتریں گی ،جہاں اُن کا مقابلہ بلغاریہ کی ایوانکا ایوانووا سے ہوگا۔
رخسانہ بیگم برٹش اور یورپیئن موتھائی چمپئن ہیں ، انہوں نے ورلڈ کک باکسنگ ایسوسی ایشن کا ٹائٹل بھی جیتا تھا۔