حیدرآباد/7مئی(ایجنسی) مسلسل بہتر کارکردگی کامظاہرہ کررہی سن رائزرس حیدرآباد کی ٹیم آئی پی ایل میں آج جب جدوجہد کررہے رائل چیلنجرس بنگلور کا سامنا کرنے کے لئے تیار ہے۔ حالانکہ اس کا ہدف پوائنٹ ٹیبل میں اپنے نمبر ایک کی پوزیشن کو مزید مضبوط کرنے کا ہوگا۔
اپنے بہترین گیند بازوں کی بدولت سن رائزرس حیدرآباد نے اب تک اپنے کم اسکور کا بھی اچھی طرح سے بچاو کیا ہے اور ہفتہ کو دہلی ڈیئر ڈیولس کے خلاف بھی 7 وکٹ سے
جیت درج کی۔ اس سے اس نے ثابت کیا کہ وہ آخری اوورتک چلنے والے مقابلوں میں بھی ہدف حاصل کرسکتاہے۔
سن رائزرس کے ابھی 9 میچوں میں سے 7 جیت کے ساتھ 14 پوائنٹ ہیں اور اس نے پلے آف میں جگہ بنانے کے لئے مضبوط قدم آگے بڑھا دیئے ہیں، لیکن اب بھی کچھ مسئلے ہیں جو اس کے لئے ٹورنامنٹ کے آخری مرحلے میں پریشانی کا سبب بن سکتے ہیں۔ ان میں سلامی بلے باز شکھر دھون کا کم اسٹرائک ریٹ اور مڈل آرڈر کا مسلسل بہترین کارکردگی نہ کرپانا شامل ہے۔