لندن، 17 نومبر (یو این آئی) انگلینڈ کے سابق فرسٹ کلاس کرکٹر عظیم رفیق جنہوں نے یارکشائر کاؤنٹی کلب اور انگلینڈ کی کرکٹ میں نسل پرستی کو بے نقاب کیا ہے، نے کہا ہے کہ جو روٹ کا یہ دعویٰ کہ انہوں نے یارکشائر میں کبھی بھی نسل پرستی کو نہیں پایا ،تکلیف دہ تھا۔
منگل کو اس معاملے کی تحقیقات
کرنے والی برطانوی پارلیمانی کمیٹی کے سامنے گواہی دیتے ہوئے رفیق نے کہا کہ جب کہ انگلینڈ کے ٹیسٹ کپتان روٹ نے خود کبھی نسل پرستی کا استعمال نہیں کیا، روٹ نے ریمارکس دیے کہ انہیں یارک شائر میں کبھی نسل پرستی کا سامنا نہیں ہوا ، یہ بہت عجیب تھا۔
انہوں نے کہا، ’’واضح طور پر، روٹ ایک اچھے انسان ہیں ۔