سڈنی، 15 اگست (یو این آئی) آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ نے کہا کہ انگلینڈ کے بلے باز جو روٹ ابھی بھی رنز کے بھوکے ہیں اور وہ سچن تندولکر کے سب سے زیادہ ٹیسٹ رنز کاریکارڈ توڑ سکتے ہیں۔
پونٹنگ نے آئی
سی سی ریویو پرو گرام میں کہا کہ “ روٹ ابھی 33 سال کے ہیں اور سچن سے صرف 3000 رنز پیچھے ہیں۔ اگر انگلینڈ ہر سال 10 سے 14 ٹیسٹ میچ کھیلتا ہے اور روٹ ہر سال 800 سے 1000 رنز بناتا ہے تو تین سے چار سال میں
وہ سچن کاریکارڈ توڑ سکتا ہے۔