چنئی ، 17 فروری (یواین آئی ) انگلینڈ ٹیسٹ ٹیم کے کپتان جو روٹ نے آل راؤنڈر معین علی سے معافی مانگی ہے ۔
روٹ نے ہندوستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں شکست کے بعد پریس کانفرنس
میں معین علی کے لئے استعمال کئے گئے الفاظ کے لئے معافی مانگی ہے۔
معین نے معذرت قبول کرلی ہے اور وہ خوشی خوشی ٹیم ، کپتان اور کوچ سے ملنے کے بعداپنے وطن روانہ ہوگئے ہیں۔