احمدآباد، 25 فروری (یواین آئی) انگلینڈ کے کپتان اور پارٹ ٹائم آف اسپنر جو روٹ (آٹھ رن پر پانچ وکٹ) اور لیفٹ آرم اسپنر جیک لچ (54 رن پر چار وکٹ) نےشاندار گیندبازی کرتے ہوئے ہندوستان کو نریندرمودی اسٹیڈیم میں تیسرے ڈے نائٹ کرکٹ
ٹسٹ میچ کے دوسرے دن جمعرات کو پہلی اننگز میں 145 رن پر سمیٹ دیا۔
ہندوستان کو اس طرح پہلی اننگز میں 33 رن کی برتری حاصل ہوئی ۔
ہندوستان نے کل کے تین وکٹ پر 99 رن سے آگے کھیلنا شروع کیا تھا اور اس کی اننگز 145 رن پر سمٹ گئی۔