دبئی ، 11 اگست (یو این آئی) انگلینڈ کے کپتان جو روٹ اور ہندوستانی تیز گیند باز جسپریت بمراہ نے ناٹنگھم میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ کے دوران شاندار کارکردگی کی بدولت آئی سی سی کی جانب سے بدھ کو جاری کردہ مردوں کی ٹیسٹ رینکنگ میں چھلانگ لگائی ہے۔
style="text-align: right; ">جبکہ سابق نمبر ایک ٹیسٹ بلے باز روٹ نے وراٹ کوہلی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے اپنی پہلی اور دوسری اننگز کے بالترتیب 64 اور 109 رنز کے ساتھ بیٹنگ رینکنگ میں چوتھے نمبر پر پہنچ گئے ہیں، بمراہ نے میچ میں نو وکٹوں کے ساتھ 10 مقام کا اضافہ کیا ہے۔
وہ نویں نمبر پر پہنچ گیا ہے۔