میلبورن، یکم جنوری (یو این آئی) ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے پوری طرح فٹ ہوئے اوپنر بلے باز روہت شرما کو آسٹریلیا کے خلاف سڈنی میں سات جنوری سے ہونے والے تیسرے ٹسٹ کےلئے لئے ہندوستانی ٹیم میں شامل کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں نائب کپتانی کی ذمہ داری بھی سونپی ہے۔
بی سی سی آئی
نے جمعہ کو بیان جاری کرکے روہت کو نہ صرف ٹیم میں شامل کرلیا بلکہ انہیں پہلی بار تسٹ ٹیم کی نائب کپتانی بھی سونپ دی۔
روہت کو نائب کپتانی سونپے جانے کا واضح مطلب انہیںسڈنی میں تیسرے ٹسٹ میں اوپننگ کے لئے اتارا جائے گا اور اب تک دو ٹسٹ کی چار اننگز میں ناکام رہے اوپنر مینک اگروال کو الیون سے باہر جانا ہوگا۔