راجکوٹ ، 15 فروری (یو این آئی) روہت شرمانے جمعرات کو تیسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کپتانی اننگ کھیلتے ہوئے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی 11 ویں سنچری بنائی۔
روہت نے
آج اپنی فارم حاصل کرتے ہوئے 157 گیندوں میں 11 چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے اپنی 11 ویں ٹیسٹ سنچری مکمل کی۔ راجکوٹ میں یہ ان کی پہلی اور انگلینڈ کے خلاف تیسری ٹیسٹ سنچری ہے۔