حیدرآباد، 31 ڈسمبر(ذرائع) ہندوستانی ٹیم کے موجودہ کپتان روہت شرما بارڈر-گواسکر ٹرافی کے بعد ریٹائرمنٹ لینے جا رہے ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق روہت موجودہ سیریز کے بعد اپنے کریئر کے حوالے سے بڑا فیصلہ لینے جا رہے ہیں۔ آپ کو بتادیں کہ ان کی کپتانی میں ہندوستان بارڈر-گاوسکر ٹرافی جیتنے میں ناکام رہا ہے، یہ سیریز ٹیم انڈیا گزشتہ چار بار جیت چکی ہے۔ ساتھ ہی ان کی انفرادی کارکردگی بھی کچھ خاص نہیں رہی، وہ آسٹریلیا کے خلاف سیریز کی 5
اننگز میں صرف 31 رنز بنا پائے ہیں۔
ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، بی سی سی آئی کے اعلیٰ حکام اور سلیکٹرز روہت سے پہلے ہی بات کر چکے ہیں اور ایسا لگتا ہے کہ 'ہٹ مین' اپنا فیصلہ نہیں بدلے گا۔ ریٹائرمنٹ کی تاریخ ابھی سامنے نہیں آئی ہے لیکن رپورٹ کے مطابق روہت سڈنی ٹیسٹ کے بعد اپنے ٹیسٹ کیریئر کا خاتمہ کر سکتے ہیں۔ اگر ہندوستان ورلڈ ٹسٹ چمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ جاتا ہے تو روہت مزید کچھ وقت کپتان کے طور پر برقرار رہنے کے لیے سلیکٹرز سے بات کر سکتے ہیں۔