تھرو اننت پورم ، یکم نومبر (ایجنسی) ہٹمین کے نام سے مشہور روہت شرما نے ون ڈے میں 200 چھکے پورے کرنے کی کامیابی حاصل کر لی ہے۔
روہت
یہ کامیابی حاصل کرنے والے مہندر سنگھ دھونی کے بعد دوسرے ہندستانی اور اوورآل ساتویں بلے باز بن گئے ہیں۔
روہت نے جمعرات کو ویسٹ انڈیز کے خلاف پانچویں اور آخری ون ڈے میں اپنی ناقابل شکست 63 رنز کی اننگز میں چار چھکے لگانے کے دوران یہ کامیابی حاصل کی۔