بنگلورو، 11 دسمبر (یو این آئی)سلامی بلے باز روہت شرما نے ہیمسٹرنگ کی چوٹ سے نجات حاصل کرنے کے بعد بنگلورو واقع نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) میں فٹ نیس ٹسٹ پاس کرلیا ہے اور وہ 13 دسمبر کو آسٹریلیا کے لئے روانہ ہوں گے تاکہ وہ ٹسٹ سیریز میں آخری دو میچوں میں سلیکشن کے لئے
دستیاب ہوسکیں۔
روہت کو آئی پی ایل کے دوران ہیمسٹرنگ انجری کا سامنا کرنا پڑا تھا لیکن وہ فائنل سمیت آخری چند میچوں میں کھیلے تھے۔
اپنی ٹیم ممبئی انڈینز کو پانچویں مرتبہ چیمپئن بنانے کے بعد وہ ممبئی واپس آئے اور پھر بنگلورو میں این سی اے پہنچ کرری ہیبلی ٹیشن سے گزرے۔