احمد آباد، 07 فروری (یو این آئی) ہندوستان کے لیگ اسپنر یوزویندر چہل نے اتوار کے روز یہاں ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں 100 واں ون ڈے وکٹ حاصل کرنے کا ریکارڈ حاصل کرنے کے بعد کپتان روہت شرما کے ساتھ انٹرویو میں کہا کہ انہوں نےسائیڈ آرم گیندبازی پر کام کیا ہے
اور گوگلی گیند ان کا مضبوط ہتھیار ہے بی سی سی آئی نے پیر کے روز ٹوئٹر پر ایک ویڈیو اپ لوڈ کی، جس میں روہت کو میچ کے بعد چہل کا انٹرویو کرتے ہوئے دیکھا جا رہا ہے۔
جس میں چہل سے100 ون ڈے وکٹوں کا ریکارڈ حاصل کرنے کے بارے پوچھے جانے پر انہوں نے اسے بہترین احساس قرار دیا۔