سڈنی ، 08 جنوری (یواین آئی) ہندوستانی ٹیسٹ ٹیم کے نائب کپتان روہت شرما آسٹریلیا کے خلاف تینوں فارمیٹ میں 100 چھکے لگانے والے پہلے بلے باز بن گئے ہیں۔
روہت نے آسٹریلیا کے خلاف تیسرے
کرکٹ ٹسٹ کے دوسرے دن ہندوستانی اننگز کے 16 ویں اوور میں آف اسپنر ناتھن لیون کی گیند پر چھکا لگا کر یہ کامیابی حاصل کی۔
حالانکہ روہت کسی ایک ٹیم کے خلاف ایسا کرنے والے دنیا کے پہلے بلے باز نہیں ہیں۔