دبئی، 10 جنوری (یو این آئی) ہندوستان کے اسٹار بلے بازوراٹ کوہلی (775) اور روہت شرما (748) اچھی کار کردگی کے بعد آئی سی سی کی تازہ ترین ٹیسٹ رینکنگ میں بالترتیب چھٹے اور 10 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔
سڈنی میں پاکستان کے ساتھ آسٹریلیا کے مقابلے اور کیپ
ٹاؤن میں ہندوستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان باؤلنگ اٹیک کی وجہ سے آئی سی سی کی مردوں کی پلیئر رینکنگ میں کئی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ وراٹ کوہلی تین مقام کی چھلانگ لگا کر چھٹے نمبر پر پہنچ گئے ہیں اور کپتان روہت شرما چار مقام کے فائدہ کے ساتھ ٹاپ 10 میں شامل ہو گئے ہیں۔