نئی دہلی، 19 نومبر (یو این آئی ) ہندستان کے تجربہ کار ٹینس کھلاڑی روہن بوپنا کندھے کی چوٹ کی وجہ سے روایتی حریف پاکستان کے خلاف 29-30 نومبر کو ہونے والے ڈیوس کپ مقابلے سے ہٹ گئے ہیں۔
39 سالہ
بوپنا کی سرکردہ کھلاڑی لینڈر پیس کے ساتھ مرد ڈبلز میں کھیلنے کی امید تھی۔
ٹیم کے کوچ ذیشان علی نے کہا کہ بوپنا کو کندھے میں چوٹ لگی ہے جس کی وجہ سے انہیں ٹورنامنٹ سے ہٹنا پڑا رہا ہے جو ٹیم کے لئے بڑا دھچکا ہے۔