نیویارک، 31 اگست (ایجنسی) ہندوستان کے روہن بوپنا نے یو ایس اوپن کے ڈبلز میچ میں فتح حاصل کرکے دوسرے راؤنڈ میں داخلہ حاصل کر لیا جبکہ لینڈر پیس کو پہلے ہی راؤنڈ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
بوپنا اور ان کے جوڑی دار کینیڈا کے ڈینس شاپووالوو نے چوتھی سیڈ فرانسیسی جوڑی پیئر ہیوز
هربٹ اور نکولس ماهت کو صرف 55 منٹ میں 6-3، 6-1 سے شکست دے کر دوسرے راؤنڈ میں داخلہ حاصل کر لیا جہاں ان کا سامنا اطالوی جوڑی مارکو سیچناٹو اور اندريس سیپي سے ہو گا ۔
پیس اور ان کے جوڑی دار ارجنٹینا گيلیرمو دوران کو سربیا کےميومر كیسمانووچ اور ناروے کے کیسپر رڈ نے ایک گھنٹے 24 منٹ میں 7-5، 6-2 سے شکست دی۔