: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
آسٹریلیا/24جنوری(ایجنسی) سوئیزر لینڈ کے مایہ ناز ٹینس کھلاڑی روجر فریڈرر کا آسٹرلین اوپن میں شاندار کھیل کا سلسلہ جاری ہے۔ فریڈرر نے کوارٹر فائنل میں برڈک کو شکست دے کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے۔
آسٹرلین اوپن خطاب کے لیے خود کو فیورٹ قرار نہیں دینے والے فریڈرر ابھی تک ٹورنامنٹ میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ بدھ کے روز بھی
فریڈرر نےاپنے حریف چک جمہوریہ کے کھلاڑی کو کوئی موقع نہیں دیا۔ عالمی درجہ بندی میں 20 ویں مقام پر فائز چک جمہوریہ کے برڈک کو فریڈرر نے سیدھے سیٹ میں شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کا راستہ دکھا دیا۔
برڈک نے ساتھ فریڈرر کا مقابلہ 2 گھنٹے 14 منٹ تک چلا۔ فریڈرر نے پہلا سیٹ سات ۔ چھ (سات ۔ایک) سے اپنے نام کیا۔ پہلے سیٹ کے بعد فریڈرر نے اپنے کھیل کے معیار میں مزید بہتری لائی اور اگلے دونوں سیٹ چھ ۔ تین چھ ۔ چار سے جیت لیے۔