لندن، 3جولائی (یو این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے دوران اپنے نسل اور جنس پرستانہ سے متعلق ٹوئٹ کے عوامی ہونے کے بعد انگلینڈ اینڈ ویلس کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کی طرف سے آٹھ میچوں کے لئے معطل کئے جانے کے باوجود انگلینڈ کے تیز گیند باز اولی روبنسن اپنے کرکٹ کیریر کو پھر سے شروع کرنے کے اہل ہوگئے
ہیں۔
دراصل 30جون کو ہوئی سماعت میں تین رکنی کرکٹ ڈسپلنری کمیشن (سی ڈی سی) نے رابنسن کو آٹھ میچوں کے لئے معطل کیا جن میں سے پانچ میچوں کی سزا کو اگلے دو سال تک کے لئے معطل رکھا گیا ہے جبکہ دیگر تین میچوں کی پابندی کو مکمل سمجھا گیا ہے کیونکہ رابنسن پابندی کے سبب گزشتہ مہینے نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرا ٹیسٹ میچ نہیں کھیل سکے تھے۔