سڈنی ، 23 دسمبر (یواین آئی) سڈنی میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے معاملات کا ٹیم انڈیا کے سلامی بلے بازروہت شرما کے تیسرے ٹیسٹ میں ٹیم میں شامل ہونے پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔
33 سالہ
روہت 16 دسمبر کو سڈنی آئے تھے اور تب سے ہی وہ قرنطین میں رہ رہے ہیں۔
وکٹوریہ ریاست کے عہدیداروں نے کہا ہے کہ سڈنی میں 14 دن کوارنٹائن مکمل کر کے میلبورن آنے والے لوگوں کو قرنطین میں رہنے کی ضرورت نہیں ہے۔